English   /   Kannada   /   Nawayathi

آکسفور ویکسین کو ہندوستان میں ملی منظوری !

share with us

:02 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ اینڈ کنٹرول  آرگنائزیشن ‘( سی ڈی ایس سی او) نے جمعہ کو دیر تک چلنے والی میٹنگ  میں آکسفورڈ   یونیورسٹی اور آسٹرا زینکا  نامی دوازاس کمپنی کے ذریعہ ایجادکردہ ٹیکے ’’کووی شیلڈ ‘کے ہندوستان میں استعمال کو منظوری دیدی ہے۔  بتایا جارہا ہے کہ اسے ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) کے پاس آخری منظوری کیلئے بھی بھیج دیا گیا ہے۔  امید  ہے کہ جلد ہی ڈی سی جی آئی کے ذریعہ بھی اس ویکسین کو منظوری مل جائے گی، اور پھر ملک میں ٹیکہ کاری کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔
  اس کے ساتھ ہی بھارت بایوٹیک کے ذریعہ   بنائے گئے  ٹیکے کو بھی منظوری ملنے کی باتیں سامنے آئی ہیں۔ ان منظوریوں کو  ہندوستان میں کورونا کے خلاف لڑائی میں سنگ میل کے طورپر دیکھاجا رہاہے۔ جس وقت یہ خبر لکھی جارہی ہے، اس وقت ذرائع کے مطابق ماہرین فائزر کے تیار کردہ ٹیکے پر غورکررہے ہیں۔
 اس سے قبل میٹنگ   کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات فراہم کرنے والے ایک شخص نے انڈین ایکسپریس کوبتایا ہے کہ ’’آسٹرا زینکا اور بھارت بایوٹیک دونوں کے ٹیکوں کومنظوری مل گئی ہے۔‘‘ انہوں  نے بتایا کہ ’’آج کی تاریخ کو ہی ذہن میں رکھتے ہوئے ٹیکہ کاری مہم کی تمام تیاریاں کی گئی ہیں۔‘‘بہرحال دوسرے ذرائع نے بھارت بایو ٹیک کے ٹیکے کو منظوری ملنے کی تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے۔  آسٹرا زینکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ تیار کردہ ٹیکوں کا پروڈکشن  پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ نے کیا ہے جس  کے مطابق ٹیکے کی ۵۰؍ ملین خوراک استعمال کیلئے تیار ہیں۔‘‘
 بتایا جارہاہے کہ مذکورہ کمپنی سے ٹیکے خرید کر انہیں کولڈ اسٹوریج میں منتقل کرنے کا کام سنیچر سے ہی شروع ہوسکتاہے۔  بہرحال اس سلسلے میں سیرم انسٹی ٹیوٹ سے جب ای میل کے ذریعہ تفصیلات جاننے کی کوشش کی گئیں تو وہاں سے کوئی جواب نہیں دیاگیا۔     دوسری طرف فائزر نے اپنے ٹیکے کے تعلق سے حکومت کو مزید تفصیل سے  بتانے کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا