English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہین باغ مظاہرین پر گولی چلانے والا بی جے پی میں شامل ، تنقیدوں کی بوچھار کے بعد کیا گیا برخاست

share with us

:30 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع)دہلی کے شاہین باغ میں گزشتہ سال شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) تحریک میں فائرنگ کے بعد سے سرخیوں میں آئے نوجوان کپل گجر نے آج بی جے پی میں شمولیت اختیارکی، اپوزیشن کے سخت ردعمل کے بعد کچھ ہی دیر بعد بی جے پی ہائی کمان نے انہیں پارٹی سے برخاست کردیا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز کپل گجر نے غازی آباد کے مہانگر دفتر میں سنجیو شرما کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

پارٹی میں شامل ہونے کے بعد کپل گجر نے کہا کہ بی جے پی ہندوتوا کو مضبوط بنانے کے لئے کام کر رہی ہے اس لئے وہ بی جے پی کے ساتھ ہیں۔اس نے کہا کہ بی جے پی بیشتر کام ہندوؤں کے لئے کرتی ہے اور میں ہندوتوا کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں۔

کپل گجر نے کہا کہ شروع سے ہی میری خواہش ہے کہ میں ہندوتوا کے لئے کچھ بڑا کام کروں اس لئے آج میں نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

مہانگر کے صدر سنجیو شرما نے کہا کہ کپل گجر نے بی جے پی کی پالیسیوں اور وزیر اعظم نریندر مودی کے کام سے متاثر ہوکر اس نے آج بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا