English   /   Kannada   /   Nawayathi

محبوبہ مفتی کے قریبی وحیدہ پرہ پر حزب المجاہدین کو ۱۰ لاکھ دینے کا لگا الزام

share with us

:30 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع)گزشتہ مہینے این آئی اے نے ضلع ترقیاتی انتخابات سے قبل وحید الرحمان پرہ سے پوچھ تاچھ کی، جس کے بعد انہیں حراست میں لیا تھا۔ ایجنسی کے مطابق پرہ کی گرفتاری ڈی ایس پی دیویند سنگھ کے معاملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے عمل میں لائی گئی تھی۔ ضلع ترقیاتی انتخابات میں پرہ پلوامہ کی سیٹ سے کامیاب ہوئے تاہم زیرحراست ہونے کی وجہ سے ان کی حلف برداری ممکن نہیں ہو پائی۔

'وہی این آئی اے کی خصوصی عدالت میں رہائی کے لیے دائر کی گئی عرضی میں پرہ نے ان پر لگائے گئے تمام الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ 'ان کے خلاف سازش کی گئی ہے تاکہ کچھ لوگوں کو سیاسی فائدہ مل پائے۔'

ایجنسی کے ذرائع کے مطابق 'پیسہ مبینہ طور پر حزب المجاہدین کے عسکریت پسند سعید مشتاق نوید عرف نوید بابو کو دیویندر سنگھ کے ہاتھوں دیے تھے۔ سنگھ نے یہ پیسے مبینہ طور پر کھانے کے ڈبے میں چھپا کر نوید بابو تک پہنچائے تھے۔'
رواں برس جنوری میں دیویندر سنگھ کو سرینگر جموں قومی شاہراہ سے گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اپنی گاڑی میں نوید بابو اور ایک اور عسکریت پسند کو لے جارہے تھے۔
ایجنسی کی جانب سے دائر کی گئی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 'سنگھ عسکریت پسندوں کو رہنے کی جگہ فراہم کرتے تھے اور پاکستان کے اشارے پر کام کرتے تھے۔'
ذرائع کا کہنا ہے کہ 'گزشتہ برس فروری کے مہینے میں عسکریت پسندوں نے پرہ سے مالی مدد مانگی تھی۔ پرہ کے دوست عرفان شفیع میر نے انہیں بتایا تھا کہ حزب المجاہدین کو دس لاکھ روپوں کی ضرورت ہے۔ پرہ نے مالی مدد کرنے پر حامی بھرتے ہوئے شرط رکھی تھی کہ حزب المجاہدین پارلیمانی انتخابات کے دوران کوئی بھی کاروائی انجام نہیں دے اور ان کی پارٹی کو کامیابی حاصل کرنے کے لیے بھی مدد فراہم کریں'

بتاتے چلیں کہ محبوبہ مفتی نے وحید پرہ کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قراردیتے ہوئے وحید کے ذریعہ ان پر شکنجہ کسنے کی تیاری قراردیا تھا ،حال ہی میں محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ بی جے پی کو سیاسی طور پر ان سے لڑائی لڑنی چاہئے ایجنسیوں کے ذریعہ ڈرانے دھمکانے کی کوشش کو انہوں نے شرمناک قراردیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی سیاسی طور پر ان سے نہیں لڑ سکتی تو انہیں چوڑیاں پہن لینی چاہئے۔ 

واضح رہے کہ مودی حکومت میں اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ اپنے سیاسی فائدہ کے لئے بی جےپی سرکاری اداروں اور جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے اور مخالفین کی آواز دبانے کے لئے ای ڈی سی بی ائی اور این ائی اے جیسی سرکاری اداروں کا دھڑلے سے استعمال کر رہی ہے 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا