English   /   Kannada   /   Nawayathi

عام عوام کی جیب خالی کر رہے ہیں پٹرول ڈٰیزل کی قیمتیں ،مسلسل قیمتوں میں ہو رہا ہے اضافہ

share with us

نئی دہلی:25نومبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کے روز ایک دن کے استحکام کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں ڈیزل 20 سے 22 پیسے اور پٹرول 11 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچ دن تک اضافے کے بعد بدھ کے روز دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہی تھیں ۔ ان پانچ دنوں میں ڈیزل 95 اور پٹرول 53 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ 20 نومبر کو 48 دن تک مستحکم رہنے کے بعد پہلی بار دونوں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ دہلی میں پٹرول 11 پیسے اور ڈیزل 21 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

دہلی میں پٹرول 81.70 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 71.62 روپے فی لیٹر ، ممبئی میں پٹرول 88.40 روپے اور ڈیزل 78.12 روپے ، کولکتہ میں پٹرول 83.26 روپے اور ڈیزل 75.19 روپے جبکہ چنئی میں پٹرول 84.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 77.08 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔

آئی او سی ایل کے مطابق آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہے:

دہلی: ڈیزل 1.62 روپے فی لیٹر، پٹرول 81.70 روپے فی لیٹر

ممبئی: ڈیزل 78.12 روپے فی لیٹر، 88.40 روپے فی لیٹر

کولکاتا: ڈیزل 75.19 روپے فی لیٹر، 83.26 روپے فی لیٹر

چنئی: ڈیزل 77.08 روپے فی لیٹر، 84.74 روپے فی لیٹر

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا