English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹرا : شیو سینا کے فرقہ پرستانہ تیور، اسکولوں میں وندے ماترم کو لازمی کرنے کی پیش کی تجویز

share with us

ممبئی:20ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) مہاراشٹر میں سیکولر جماعتوں کانگریس این سی پی کے ساتھ اقتدار پر قابض ہونے کے باوجود شیو سینا کے پرانے تیور نہیں بدلے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن میں قابض شیوسینا اپنے سخت ہندوتوا کے موقف پر نہ صرف قائم ہے بلکہ اس نے فرقہ پرستانہ تیور ظاہرکرنا بھی شروع کردیا ہے۔ شیو سینا نے اپنے مذہبی ہندوتوا ایجنڈے کو پروان چڑھانے کے لئے اسکولوں میں وندے ماترم پڑھنے کو لازمی کرنے کی تجویز بی ایم سی میں پیش کی ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کی تمام اسکولوں سمیت نیم سرکاری اسکولوں میں ہفتہ میں دو مرتبہ قومی نغمہ کے طور پر وندے ماترم کو لازمی کرنے کی تجویز اور سفارش میونسپل کارپوریشن کے ایوان میں پیش کی، جس کی سماجوادی پارٹی کے لیڈر اور کارپوریٹر رئیس شیخ نے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان صر ف اللہ کی ہی عبادت کرتا ہے، اس لئے وہ اس شرکیہ کلمات کی ادائیگی نہیں کرے گا

میونسپل اسکولوں میں مسلم طلبا و طالبات کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرتی ہے۔ ان طلبا پر جبراً وندے ماتم نہیں تھونپا جاسکتا۔ دستور ہند میں سبھی لوگوں کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی بسر کرنے کا حق حاصل ہے، لیکن بی ایم سی میں بر سر اقتدار شیوسینا تعلیم کو بھگوا کرن کرنے پر آمادہ ہے اور اپنے ہندوتوا کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اب بی ایم سی کی تمام میٹنگوں کے ساتھ اسکولوں میں وندے ماترم کو لازمی قرار دینے کی تجویز پیش کر رہی ہے۔ یہی شیوسینا کا ہندوتوا کا چہرہ ہے، جو اب سامنے آگیا ہے اور اس کے ساتھ ہی اب تمام اسکولوں میں جبراً اسے لازمی قرار دے کر طلبا کے مستقبل سے کھلواڑ کیا جارہا ہے یہ مسلم طلبا کو تعلیم سے محروم کرنے کی ایک سازش ہے جو ناقابل قبول ہے۔ مسلمان کوئی شرک نہیں کرتا اور وہ مٹی اور پیڑپودے اور بے جان چیزوں یاشے کی پوجا نہیں کرتا ہے اس لئے وندے ماترم کو لازمی نہیں بلکہ اختیار کیا جائے اگر کسی کو پڑھنا ہے تو وہ وندے ماترم پڑھے، لیکن کسی کو اس کے لئے مجبور نہ کیا جائے
اس سے قبل بھی وندے ماترم کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ اس وقت میونسپل کمشنر نے اپنے اختیار کا استعمال کرکے اس تجویز کو نامنظور کیا تھا۔ رئیس شیخ نے میونسپل کارپوریشن کے میئر کو تحریری شکایت کرتے ہوئے وندے ماترم کو ممبئی کی سرکاری اور نیم سرکاری اسکولوں میں نافذ نہ کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔ اس سلسلے میں اسٹینڈنگ کمیٹی چئیر مین یشونت جادھو سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے وندے ماترم تجویز کے ایوان میں پیش ہونے سے لاعلمی کا اظہارکیا۔ یہ پوچھنے پرکہ اگر یہ تجویز پیش کی جاتی ہے تو اس میں شیوسینا کا کیا موقف ہوگا تو انہوں نے کہا کہ جب تجویز پیش ہوگی، اس وقت ہی موقف واضح کیا جائے گا، ابھی ایسی کوئی تجویز نہیں لائی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا