English   /   Kannada   /   Nawayathi

این ائی اے نے ۹ مسلم نوجوانوں کو کیا گرفتار ، القاعدہ سے روابط کا دعوی

share with us

:19ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)این آئی اے نے مغربی بنگال اور کیرالا میں چھاپہ ماری کی، اس دوران القائدہ نیٹ ورک سے وابستہ 9 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

قومی تفتیشی ایجنسی(این آئی اے) نے مغربی بنگال کے مرشدآباد اور کیرالا کے اینارکولم میں آج صبح چھاپہ ماری کی اس دوران شدت پسند تنظیم القائدہ سے وابستہ متعدد ارکان کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار کیے گئے نو افراد میں سے 4 افراد کے نام ظاہر کیے گئے ہیں، ان میں مغربی بنگال کے لیوین احمد، ابو سفیان اور کیرالہ کے مشرف حسین، مرشد حسن شامل ہیں۔

ان کے پاس سے بڑی تعداد میں ڈیجیٹل مواد، دستاویزات، تیزدھار ہتھیار، گولہ بارود ضبط کئے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق این آئی اے کو خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد قومی تفتیشی ایجنسی کی ٹیم نے مذکورہ مقامات پر آج صبح چھاپے ماری کی، اس دوران شدت تنظیم القاعدہ سے وابستہ ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

این آئی اے کے مطابق ان مقامات چھاپہ ماری کرکے ملک کو آنے والے خطرات سے محفوظ کرلیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ان ملزمین کو سوشل میڈیا کے ذریعے القاعدہ کے عسکریت پسندوں نے انہیں شدت پسند بنادیا تھا۔اور وہ قومی دارالحکومت سمیت متعدد مقامات پر حملے کرنے کے لیے متحرک تھے۔

القائدہ کے کچھ اراکین ہتھیاروں اور گولہ باری کی خریدی کے لیے نئی دہلی جانے کا منصوبہ بنارہے تھے، اور پیسے بھی جمع کررہے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا