English   /   Kannada   /   Nawayathi

سپریم کورٹ کے فیصلہ کے ساتھ ختم ہوا تنازعہ ، بابری مسجد شہادت کے ملزموں کو کیا جائے بری : وی ایچ پی

share with us

ایودھیا:19ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) وی ایچ پی (وشو ہندو پریشد) نے اقبال انصاری کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت سے اپیل کی ہے کہ ہندو مسلم یکجہتی کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے بابری مسجد انہدام کے تمام 32 ملزمان کو رہا کر دیا جائے۔

بابری مسجد-رام جنم بھومی ملکیت اراضی مقدمہ میں اقبال انصاری کے والد ہاشم انصاری مسلم فریق کی جانب سے سب سے عمردراز کے مدعی تھے۔ خیال رہے کہ بابری مسجد انہدام کیس میں فیصلہ 30 ستمبر کو آنے والا ہے اور اس میں ایل کے اڈوانی، اوما بھارتی اور مرلی منوہر جوشی، کلیان سنگھ جیسے لیڈران ملزم ہیں۔

وی ایچ پی کے صوبائی میڈیا انچارج شرد شرما نے اقبال انصاری کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’’اقبال انصاری کا بیان خوش آئند ہے۔ عدالتی فیصلہ رام مندر کے حق میں آیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ڈھانچہ ودھونش (بابری مسجد انہدام) کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

وی ایچ پی میڈیا انچارج نے کہا کہ شری رام جنم بھومی کی جدوجہد تاریخ کے صفحات میں سنہری حروف سے کندہ ہوگی۔ ملک کی آزادی کے بعد سے رام کے عقیدت مند مذہبی آزادی کی جنگ لڑتے ہیں اور ملک کی آزادی کے بعد اب 2019 میں ملک کے آئین کے مطابق، رام کی جائے پیدائش سپریم کورٹ نے انہیں سونپ دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمام تنازعات ختم ہو گئے ہیں۔

اب رام جنم بھومی کے بارے میں کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ امید اور یقین ہے کہ ووادت ڈھانچہ (بابری مسجد) کو مسمار کرنے میں بے گناہ پھنسے ہوئے ملزمان کو عدالت انصاف فراہم کر کے اس معاملہ کا بھی تصفیہ کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا