English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی:9 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ

share with us

لکھنؤ:16ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) اترپردیش حکومت نے منگل کی دیر رات انڈین ایڈ منسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) کے نو افسران کا تبادلہ کردیا گیا۔ آفیشیل ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ مہوبہ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اودھیش تیواری کو اگریکلچر پروڈکشن کمشنر برانچ میں اسپیشل سکریٹری بنایا گیا ہے جبکہ اسپیشل سکریٹری بیسک ایجوکیشن ستیندر کمار مہوبہ کے نئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بنائے گئے ہیں۔

ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجمنٹ ڈائریکٹر راج شیکھر کو کانپور کا سرکل افسر بنایا گیا ہے وہیں ٹرانسپورٹ کمشنر دھیرج ساہو کو راج شیکھر کی جگہ منجمنٹ ڈائریکٹر کا بھی چارج سونپا گیا ہے۔ لکھنؤ کے سرکل افسر مکیش میشرام پرنسپل سکریٹری (کلچر اینڈٹورزم) بنائے گئے ہیں، وہیں پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری رنجن کمار کو لکھنؤ کا کمشنر بنایا گیا ہے۔

کانپور کے سرکل افسر سدھیر بوبڑے کو رکن جوڈیشیل ریونیو کونسل کے عہدے پر بھیجا گیا ہے۔ بوبڑے مزدور کمشنر کے ساتھ کانپور ڈویژن کے کمشنر بھی تھے جبکہ اب محمد مصفطی ریاست کے نئے مزدور کمشنر بنائے گئے ہیں۔ پرنسپل سکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈنیشنل انٹیگریشن جتیندر کمار سے ٹورزم و کلچر کا چارج لے لیا گیا ہے۔ اس سے پہلے حکومت نے دن میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے عہدے سے ہٹا کر معلق فہرست میں ڈالے گئے آٹھ آئی پی ایس افسران کو نئی تعیناتی دی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا