English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج غداری نہیں ، این ائی اے کورٹ نے دو مسلم نوجوانوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا دیا حکم

share with us

:12ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے سخت ترین قانون یو اے پی اے کے اطلاق کے تعلق سے اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہاہے کہ ’’ کسی اشتعال انگیز خیال کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ جرم کی تیاری کی جارہی ہے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی کورٹ نے ماؤنوازوں سے تعلق کے الزام میں  گرفتار کئے گئے ۲؍ طلبہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم سنایا۔ ۱۰؍ ماہ کی قید کے بعد بھی جب تفتیشی ایجنسی ایسے شواہد پیش نہیں  کرسکی جو اے پی اے کے تحت کیس کا جواز پیش کرسکیں  تو کورٹ نے الان شعیب (۲۰؍سال) اور طٰہٰ فصل (۲۴؍سال) کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم سنایا۔ 
  گرفتار شدگان جرنلزم کے طلبہ ہیں ۔ ان کے خلاف چارج شیٹ میں یو اے پی اے کے سیکشن ۳۸؍ اور ۳۹؍ کے تحت الزامات عائد کئے گئے ہیں  جو کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے الزام میں   اوراس کی سرگرمیوں  میں اضافے کے مقصد سے کئے گئےتعاون کی وجہ سے عائد کئے جاتے ہیں ۔ ملزمین پر یو اے پی اے ایکٹ کے سیکشن ۱۳؍ (غیر قانونی سرگرمیوں  میں  ملوث ہونا)اور تعزیرات ہند کی دفعہ ۱۲۰؍بی(مجرمانہ سازش رچنا) کے تحت بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔ کورٹ نے یہ کہتے ہوئے ملزمین کو ضمانت پر رہا کرنے کافیصلہ سنایا کہ ان پر جو الزامات عائد کئے گئے ہیں  وہ بادی النظر میں صحیح نظر نہیں  آتے۔ ان کے خلاف پیش کئے گئے شواہد کا حوالہ دیتے ہوئے کورٹ نے اپنے اہم مشاہدہ میں  کہا ہے کہ جونوٹس ، پمفلٹ، بینر وغیرہ ضبط کئے گئے ہیں وہ ’’سلگتے ہوئے مسائل پر ‘‘ہیں جن میں  مغربی گھاٹیوں   کے تحفظ کیلئے گاڈگل کمیٹی رپورٹ کے نفاذ کا مطالبہ کیاگیا ہے، ماؤ نوازوں  کے قتل کی مذمت کی گئی ہے، پولیس کے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی گئی ہے، جموں  کشمیر کے خصوصی درجے کے خاتمے کی مذمت کی گئی ہے۔ 
 کورٹ نے تفتیشی ایجنسی کو یاد دہانی کرائی ہے ’’احتجاج کے حق کی ضمانت خود ملک کا آئین دیتا ہے۔ کورٹ نے ملک سے غداری کے معاملے کی بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوری طرح تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ ’’قانونی طورپر منتخب حکومت‘‘ ان افراد سے مختلف ہے جنہیں  وقتی طورپر انتظامیہ کو چلانے کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔ حکومت کے فیصلوں  اوراس کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کو بھلے ہی وہ غلط ہو یا غلط مقصد کیلئے ہو، کو غداری نہیں  قرار دیا جاسکتا۔ نہ ہی اسے جان بوجھ کرعلاحدگی پسندی کی حمایت قرار دیا جا سکتا ہے۔ کورٹ نے مزید کہا ہے کہ ملزم کی تحویل سے کمیونسٹ نظریات پر کتابوں کا برآمد ہونا مجرمین کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں  کرتاہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا