English   /   Kannada   /   Nawayathi

داعش سے روابط کے الزام میں ایک شخص گرفتار ، دہلی میں دہشت گردانہ حملہ کیمنصوبہ بندی کا دعوی

share with us

:22 اگست 2020(فکرو خبر/ذرائع) دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے دعوی کیا ہے کہ اس نے داعش کے ایک دہشت گرد ابو یوسف کو دھولا کنواں سے گرفتار کیا ہے۔

خبروں کے مطابق پولیس نے دو آئی ای ڈی اور دیگر ہتھیار بھی برآمد کیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابو یوسف کو ایک تصادم کے بعد گرفتار کیا گیا۔ داعش کے گرفتار شدہ مبینہ رکن ابو یوسف کو لودھی کالونی میں واقع اسپیشل سیل کے دفتر لایا گیا ہے۔

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی ایس کے دہشت گرد دہلی میں ایک بڑے دہشت گردانہ حملہ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور حملے کی نیت سے یہ دہشت گرد متعدد مقامات کی ریکی بھی کر چکے تھے۔ پولیس کے مطابق، دہلی میں کچھ لوگ ابو یوسف کو وسائل مہیا کر رہے تھے، ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز نے 15 اگست کو دہلی میں دہشت گردوں کے حملے کی وارننگ جاری کی تھی۔ اس کے بعد سے ہی دہلی پولیس ہائی الرٹ پر ہے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر علی الصبح کارروائی انجام دی اور تصادم کے بعد ابو یوسف نامی مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا