English   /   Kannada   /   Nawayathi

بہار الیکشن : الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائن پر اٹھے سوال ، کورونا کے پیش نظر کانگریس کا بیلیٹ پیپر سے ووٹنگ کا مطالبہ

share with us

:22 اگست 2020(فکرو خبر/ذرائع)کانگریس نے کورونا وبا کے درمیان اسمبلی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی نئی رہنما ہدایات کو برسراقتدار پارٹی کے فائدہ پہنچانے والے قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں غیرجانبدارانہ، شفاف اور آزاد انہ انتخابات ہونے ممکن نہیں ہیں۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ کمیشن کو کورونا وبا کے دوران انتخابات کرانے کے لئے جو مشورے کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے دیئے ہیں انہیں ان رہنما ہدایات میں شامل نہیں کیا گیا ہے اور ایسا کرنا جمہوریت کے لئے اچھا نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن نے ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کرانے کے بارے میں نئی رہنما ہدایات جاری کی ہیں جن کے تحت کوئی امیدوار آن لائن نامزدگی داخل کرسکتا ہے اور حلف نامہ اور ضمانت کی رقم بھی جمع کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی نئی گائڈ لائنس آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لئے کافی نہیں ہیں اور اس میں برسراقتدار جماعت کو فائدہ پہنچانے کی قواعد کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا