English   /   Kannada   /   Nawayathi

امت شاہ اسپتال میں داخل ،سانس لینے میں ہو رہی ہے تکلیف

share with us

:18 اگست 2020(فکرو خبر/ذرائع)مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک بار پھر سانس لینے میں تکلیف ہونے کے بعد دہلی واقع ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق انھیں گزشتہ تین چار دنوں سے جسم میں درد، تھکن اور چکر کی بھی شکایت ہو رہی تھی جس کو دیکھتے ہوئے دیر رات تقریباً 2 بجے انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس درمیان امت شاہ کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا جس کی رپورٹ نگیٹو برآمد ہوئی ہے۔ ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا کی قیادت میں ایک ٹیم امت شاہ کی صحت کی نگرانی کر رہی ہے۔

خبر رساں ادارہ 'اے این آئی' نے اس تعلق سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں بتایا ہے کہ امت شاہ کو پوسٹ کووڈ کیئر کے لیے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ پوسٹ میں ایمس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امت شاہ ٹھیک ہیں اور اسپتال سے ہی اپنا کام کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 2 اگست کو امت شاہ میں کورونا انفیکشن کی بات سامنے آئی تھی اور اس کی خبر انھوں نے خود ٹوئٹر کے ذریعہ دی تھی۔ علاج کے لیے وہ گروگرام واقع میدانتا اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ڈاکٹروں کی سخت نگرانی میں کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے تھے۔ کورونا ٹیسٹ رپورٹ نگیٹو برآمد ہونے کے بعد وہ گزشتہ 14 اگست کو ڈسچارج ہو کر گھر پہنچ گئے تھے، لیکن ایک بار پھر ان کی صحت خراب ہونے کے بعد ایمس میں داخل کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا