English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیتامڑھی میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی کوشش ، مسجد کے باہر بھگوا جھنڈا لگایا گیا

share with us

سیتامڑھی: (محمد ارمان علی) سیتامڑھی شہر کے کوٹ بازار میں واقع ضلع کی مشہور و معروف جامع مسجد و مدرسہ اسلامیہ عربیہ کے مین گیٹ سمیت چاروں طرف اکثریتی فرقہ کے سرپسند عناصر کے ذریعہ بھگوا جھنڈا لگاگر ایک بار پھر شہر میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی ناپاک کوشش کی گئی ہے ، جس سے ضلع بھر کے مسلمانوں میں زبردست غم وغصہ ہے، اس کی اطلاع ایس پی انیل کمار کو دی گئی جس کے بعد ڈی ایس پی صدر، انپسکٹر نگر تھانہ سمیت درجنوں پولس کے جوان جائے وقوع پر پہونچ کر جامع مسجد کے مین گیٹ ومدرسہ اسلامیہ عربیہ کے چہار جانب عمارت پر سے بھگوا جھنڈا اتارا گیا ، واضح ہوکہ جہاں پہ جامع مسجد واقع ہے ،وہاں کوئی مسلم آبادی نہیں ہے ،جس کی وجہ سے اکثریتی طبقہ کے شرپسند عناصر اکثر وبیشر جامع مسجد کے خلاف شرپسندانہ اقدامات کرتے رہتے ہیں، نزدیک میں صرف ایک ہی مسلم کا گھر ہے اس کے گھر پر بھی بھگوا جھنڈا لگایا گیا ہے ۔ 1992میں درگا پوجا کے موقع پر اس جامع مسجد و مدرسہ کو جلایا اور لوٹا گیا تھا، جامع مسجد و مدرسہ اسلامیہ عربیہ کے سکریٹری محمد اعظم حسین انور جمعیت علماء سیتامڑھی کے صدر مولانا محمد صدرعالم نعمانی، مدرسہ رحمانیہ مہسول کے صدر محمد ارمان علی نے ایس پی انل کمار سے مطالبہ کیا ہے کہ جامع مسجد پر بھگوا جھنڈا لگانے والوں کی پہچان کر اس کو گرفتار کیا جائے اور جامع مسجد کی حفاظت کیلئے پولس تعنیات کی جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا