English   /   Kannada   /   Nawayathi

یکم ستمبر سے اسکول کی گھنٹی بجانے کا اعلان

share with us
MAHARAHSTRA SCHOOL

مہاراشٹرا:06اگست 2020(فکروخبر/ذرائع)مہاراشٹرا میں یکم ستمبر سے اسکول کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ مہاراشٹرا کے وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ  نے طلبہ کے حق میں ایک بیان دیاہے جس کے مطابق یکم ستمبرکے بعد سے اسکول کی گھنٹی بجانےکی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہاہےکہ ستمبر سے پہلے مرحلے میں ۹؍  ویں ،۱۰؍ویں اور بارہویں جماعت کا آغاز کیاجاسکتاہے۔ واضح رہےکہ کووڈ۱۹؍ کی وجہ سے نئے تعلیمی سال کےموقع پر اسکول باضابطہ شروع نہیں ہوسکے تھے  جس کی وجہ سے طلبہ کو آن لائن تعلیم دی جارہی ہےلیکن بیشتر طلبہ کے پاس آن لائن تعلیم حاصل کرنےکیلئے درکار سہولیات  نہ  ہونے سے وہ  پڑھائی نہیں کرپارہے ہیں۔
 وزیرتعلیم ورشاگائیکواڑنے یہ بھی کہاہےکہ جن علاقوں  میں کووڈ۱۹؍ کا اثر کم ہے یانہیں ہے،  ان علاقوںکے تمام اسکولوں کو ستمبرمیں شروع کیاجاسکتاہے۔ مثلاً ودربھ کے متعدد  آدیواسی علاقوں میں کووڈ کا اثر کم ہے۔ان علاقوں کے اسکولوںکو کھولنےکی تیاری شروع کردی گئی تھی لیکن مرکزی حکومت کی مداخلت سے اسے روک دیا گیا تھا۔ اب ریاست کے متعدد علاقوںمیںحالات بہتر ہیں اس لئے اسکول شروع کرنےکافیصلہ کیا گیاہے۔اس کی اطلاع مرکزی حکومت کو بھی دی جاچکی ہے ۔اگر ابھی بھی  اسکول شروع نہیںکئے گئے تو طلبہ کی تعداد کم ہونے کاخطرہ ہے۔ جن کے بچے آن لائن نہیں پڑھ پارہےہیں ، ان کے والدین  کے ذہن میں یہ بات ہےکہ اگر اسکول شروع نہیں ہوتے ہیں تو ان کےبچوںکاایک سال خراب ہوسکتا ہے۔ وہ ایک سال پیچھے ہوسکتےہیں ۔ والدین کے اس خوف کو ختم کرنےکیلئے بھی اسکول کاشروع کیاجاناضروری ہے۔
  پہلے مرحلے میں  اسکول اور کالجوں میں مذکورہ جماعتیں  شروع کی جائیں گی اس کےبعد جلد ہی پہلی تا آٹھویں جماعت  شروع کی جائے گی۔
  اسکول شروع کرنے سےمتعلق اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے جنرل سیکریٹری ساجد نثارنے کہاکہ ’’ کووڈ ۱۹؍ کے تناظر میں اسکول  شروع کرنے سےقبل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو چاہئے کہ جن علاقوںمیں اسکول  شروع کرنے کا فیصلہ کیاجارہا ہے  پہلےوہاں کے  اسکول انتظامیہ ، اساتذہ، طلبہ ،والدین اور اسکول مینجمنٹ کمیٹی سے کہاجائے کہ وہ  اپنے  اپنے علاقوںکے حالات کا جائزہ لےکر اپنی رپورٹ پیش کریں ۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر اسکول شروع کرنے کافیصلہ کیاجائے ۔ اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ اسکول شروع کرنےمیں جلد بازی نہ کی جائے ۔اسکول شروع  کرنے  سے متعلق  ڈبلیو ایچ او کی گائید لائن پر عمل کیاجائے ۔ کسی طرح کا کوئی خطرہ مول لے کر اسکول شروع کرنےمیں  نقصان ہوسکتاہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا