English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی حکومت پر راہل گاندھی نے چلائے طنز کے تیز

share with us

نئی دہلی21جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کے روز کورونا وبا کے خلاف جنگ کے دوران مودی حکومت کی کامیابیاں شمار کرتے ہوئے طنز کیا کہ اس عرصے میں صرف حزب اختلاف کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ آتم نربھر (خود کفیل) بنانے کی بات کرنے والی مودی حکومت نے حزب اختلاف کی حکومت کو گرانے اور کورونا کی جنگ ڈٹ کر لڑنے کے بجائے خود کو مضبوط بنانے کا کام کیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’کورونا دور میں حکومت کی کامیابیاں۔ فروری: نمستے ٹرمپ، مارچ:مدھیہ پردیش میں حکومت گرائی، اپریل: موم بتی جلوائی، مئی: حکومت کی چھٹی سالگرہ، جون : بہار ورچوول ریلی، جولائی: راجستھان حکومت گرانے کی کوشش ‘‘۔ اسی وجہ سے ملک کورونا کی لڑائی میں ’آتم نربھر‘ ہے۔

واضح رہے کہ راہل گاندھی کورونا بحران اور لداخ میں چین کے ساتھ تناؤ کے حوالہ مودی حکومت پر لگاتار حملہ کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے پیر کے روز ایک ویڈیو جاری کر کے وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے اپنی ایک فرضی شبیہ گڑھی ہے اور یہ ملک کی سب سے بڑی کمزوری بن گئی ہے۔

راہل گاندھی نے ہند-چین کے تنازعہ پر کہا تھا، ’’یہ صرف سرحدی نتازعہ نہیں ہے۔ میری تشویش یہ ہے کہ چینی آج بھی ہمارے علاقہ میں بیٹھے ہیں۔ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ چین کی اسٹریٹجک حکمت عملی کیا ہے؟ چین بغیر حکمت عملی کوئی قدم نہیں اٹھاتا۔ چین کے دماغ میں دنیا کا نقشہ کھنچا ہوا ہے اور وہ اپنے مطابق اسے شکل دے رہا ہے۔ وہ دنیا کو تبدیل کرنے کا خوہاں ہے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا