English   /   Kannada   /   Nawayathi

۶ سالہ بچہ دادا کو اسٹریچر پر لٹا کر وارڈ تک لے جانے کو ہوا مجبور ، جانیں آخر کیا ہے ماجرا

share with us

21جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش واقع دیوریا ضلع سے ایک شرمسار کر دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ دراصل ایک وائرل ویڈیو میں چھ سال کے معصوم کو اپنی ماں کے ساتھ بیمار دادا جی کو اسٹریچر پر لٹائے ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ تک دھکا دے کر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی وارڈ بوائے کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اسپتال کے ملازمین نے مبینہ طور پر اسٹریچر پر لیٹے مریض کو وارڈ تک لے جانے کے عوض 30 روپے مانگے تھے۔

ضلع مجسٹریٹ امت کشور نے پیر کے روز اسپتال کا دورہ کیا اور مریض چھیندی یادو اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اس کے ساتھ ہی انھوں نے صدر ایس ڈی ایم و اسپتال کے اسسٹنٹ چیف میڈیکل افسر کے تحت ایک مشترکہ جانچ پینل تشکیل دی اور انھیں جلد سے جلد اس واقعہ پر رپورٹ سونپنے کو کہا۔

افسران نے کہا کہ گورا گاؤں کے چھیندی یادو کو دو دن پہلے چوٹ لگنے کے سبب اسپتال کے سرجیکل وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس دوران چھیندی کے ساتھ ان کی بیٹی بندو اور چھ سال کا پوتا تھا۔ بندو نے میڈیا کو بتایا کہ وارڈ بوائے ہر بار ان کے والد کی مرہم پٹی کرنے کے لیے اسٹریچر پر لے جانے کے عوض 30 روپے مانگے تھے اور جب اس نے پیسے دینے سے انکار کر دیا تو وارڈ بوائے نے بھی اسٹریچر کھینچنے سے منع کر دیا۔ اس لیے بندو کو اپنے بیٹے شیوم کی مدد سے اسٹریچر کو کھینچنا پڑا۔ بندو کو اس بات کی جانکاری نہیں تھی کہ جس وقت وہ اسٹریچر کھینچ رہی تھی تو کوئی اس کا ویڈیو بنا رہا تھا جسے بعد میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا گیا۔

بہر حال، اس سلسلے میں کشور کا کہنا ہے کہ "وارڈ بوائے کا قصور پائے جانے کے بعد اسے ہٹا دیا گیا ہے۔ اسے چیف میڈیکل افسر کے ذریعہ ہٹایا گیا ہے اور اس معاملے پر جانچ جاری ہے۔ ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔"

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا