English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی میں این ایس یو آئی طلبا کی گرفتاری پر کانگریس کا شدید رد عمل

share with us

 

دہلی21جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع) مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے این ایس یو آئی طلبا کی گرفتاری پر کانگریس نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب جب طلبا اپنی آواز اٹھاتے ہیں، بی جے پی کو استحصال ہی نظر آتا ہے۔ این ایس یو آئی کے مطالبے طلبا کے مفاد میں ہیں۔ بی جے پی قومی صدر نیرج کندن سمیت تمام کارکنوں کو گرفتار کرکے طلبا کی آواز کو دبا نہیں سکتی۔ طلبا کے مفادات ہماری ترجیح تھے اور رہیں گے۔ این ایس یو آئی کارکنان آج آخری سال کے امتحانات کو منسوخ کرنے کے مطالبہ کو لے کر مظاہرہ کر رہے تھے۔ اس دوران پولیس نے انہیں حراست میں لیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا