English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولاناسید متین الحق اسامہ قاسمی کا وصال قوم وملت کا عظیم خسارہ، خدمات ناقابل فراموش:گولڈن فیوچر

share with us


 
لکھنو: 19جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع) ممتاز ومعروف عالم دین مولاناسید متین الحق اسامہ قاسمی،ؒ(صدر جمعیت علما ئے اتر پردیش)کے انتقال پر مدرسہ ریاض الجنۃ(برولیا، ڈالی گنج، لکھنؤ) کے ذمہ دار ان نے تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لئے بلندئی درجات، اوروارثین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی،اور گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
    مولانامحمدشمیم ندوی نے کہا کہ ممتاز ومعروف عالم دین مولاناسید متین الحق اسامہ قاسمیؒ زمانہ کے تقاضوں سے واقف،اور حالات حاضرہ پر گہری نظرتھی،ان کے یہاں علم بھی تھا،اورعمل بھی،اخلاص بھی تھا، اورحسن اخلاق بھی،فہم وفراست،قائدانہ صلاحیت وعالمانہ شان کے ساتھ،صلاح وتقوی کے اعلی مقام پر فائز تھے،دینی،دعوتی مزاج کے حامل،علم ومعرفت کے عظیم ستون، امن وسلامتی کے علمبردار،دین شریعت کے ترجمان،متنوع امتیازات وکمالات کا حسین سنگم،دینی، ملی تنظیموں ومدارس کے روح رواں،شعلہ بیان خطیب،اور قوم وملت کے بے لوث خادم تھے،حق گوئی وبیباکی کے ساتھ جمعیت کے کاموں کو آگے بڑھانے، اورخدمت خلق وفلاح انسانیت کے جذبہ سے اہم کردار اداکیا، انسانیت کے فروغ، اسلامی افکار کی ترویج، صالح معاشرہ کی تشکیل،مدارس،مساجد کے تحٖفظ وان کی خوشحالی وترقی کے لئے اپنی انمول زندگی کا ہر لمحہ لگادیا، اپنی تحریروں ومشوروں سے ہر ممکن تعاون کرتے، انکی زندگی کا ہر ورق بے مثال،اور انسان کامل کا اعلی نمونہ تھے،جس سے ہندو،مسلم، ہرمکتبہ فکر،حلقہئ اہل علم، خاص وعام میں ہر دلعزیز، اور بڑی قدر ومنزلت تھی، مولاناؒ کا وصال قوم وملت کا عظیم خسارہ،انکی ہمہ جہت خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
     عزیزی نجیب الحسن صدیقی ندوی صاحب کے توسس سے جا جمؤ کانپور میں مولاناؒ سے اپنی پہلی ملاقات کاشرف حاصل ہوا،مولاناؒ کا پیغام تھا کہ”حالات سے پریشان ہونے کے بجائے، مسائل ومشکلات کے حل کے راستے تلاش کئے جائیں،سب سے پہلے اللہ سے رابطہ قائم کریں، دونوں جہان کی کامیابی وکامرانی اورتمام انسانوں کی فلاح بہبوداسلامی پیغام میں ہی مضمر ہے۔
         مولانامشہودالسلام ندوی،ڈاکٹر وسیم احمد صدیقی ندوی، مولانانجیب الحسن صدیقی ندوی، ساجد حسین، احمدمیاں،مولانا ابوبکر صدیق ندوی،مولانا ادیب الرحمن ندوی،مولانا اطیع اللہ ندوی،مولاناارشد ندوی،مولاناشکیل احمد ندوی،حافظ شریف ندوی،مشیر احمد ندوی،حافظ محمد انس، محمداویس،محمدوسیم، حذیفہ،وغیرہ نے دعاکی ہے کہ اللہ مولاناؒ  کوغریق رحمت کرے،جنت الفردوس میں اعلی مقام،اور پسماندگان ومتعلقین کو صبرجمیل،اور اچھانعم البدل عطافرمائے، آمین۔   
                                                      حذیفہ    

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا