English   /   Kannada   /   Nawayathi

لکھنؤ ایکسپریس وے پر زبردست سڑک حادثہ, 5 افراد کی موت,18 افراد شدید زخمی

share with us

19جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)قنوج میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر اتوار کے روز زبردست سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 5 افراد کی موت ہو گئی اور 18 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثہ میں کچھ لوگ معمولی طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بس میں تقریباً 40-50 لوگ سوار تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے قنوج کے میڈیکل کالج اور اٹاوہ کے سیفئی میں داخل کرایا گیا ہے۔

کارکنوں اور مہاجر مزدوروں کو لے کر یہ بس بس بہار کے مدھوبنی سے کارکنوں اور مزدوروں کو لے کر دہلی کی طرف گامزن تھی۔ ایکسپریس وے سے گزرتے وقت قنوج کے سورکھ کے نزدیک سامنے کھڑی ایک کار سے تیز رفتار میں ٹکرا گئی۔ ٹکر کے بعد دونوں گاڑیاں پلٹ گئیں اور ایکسپریس سے سے نیچے جا گریں۔

حادثہ کے بعد بس میں سوار لوگوں میں چیخ و پاک مچ گئی۔ حادثہ کا شور سن کر آس پاس کے لوگ بڑی تعداد میں پہنچے اور متاثرین کی مدد کی۔ سورکھ تھانہ کی پولیس اور ایکسپریس وے کی پٹرولنگ پارٹی بھی بروقت جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے بس میں پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا