English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا اقبال ملاندوی کی وفات پرناظم ندوۃ العلماء حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کا تعزیتی بیان

share with us

بھٹکل/لکھنو: 15جولائی 2020 (فکروخبر)  آج دن میں متعددا ہل تعلق دنیا سے رخصت ہوئے ،جس کا دل پر بڑ ااثر پڑا، خاص طور پر بھٹکل کی بزرگ اور اہم شخصیت عزیز گرامی مولانا اقبال ملا ندوی نے سہ پہر کے وقت وفات پائی، وہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے صدر بھی تھے، اور بھٹکل کے قاضی بھی تھے، ندوۃ العلما ء اور اس کے ذمہ داروں سے ان کا بڑا گہرا تعلق تھا، نمازوں کے اوقات انہوں نے بڑی تحقیق سے ترتیب دئے تھے،لکھنو اور رائے بریلیکے لئے بھی انہوں نے حساب لگا کر جنتری تیار کی تھی، ان کی وفات اہل بھٹکل کے خاص طور پر بڑا خسارہ ہے، اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے، اور بھٹکل کو ان کا بہتر بدل عطا فرمائے 
   دوسرا حادثہ بھٹکل ہی کے عبد الوہاب صاحب کا ہے، جنہوں نے بحرین میں انتقال کیا، وہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے نائب مہتمم عزیز گرامی مولوی عبد العزیز ندوی بھٹکلی کے بڑے بھائی تھے، اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے 
تیسراحادثہ عزیزی مولوی عبداللہ علاء الدین ندوی کی وفات کا ہے، وہ حاجی علاء الدین صاحب کے فرزند تھے، انہوں نے ندوہ میں تعلیم پائی، اور اس تعلق کو آخر تک قائم رکھا، عرصہ سے ان کی بیماری کا سلسلہ چل رہا تھا، اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے۔ 
   چوتھا حادثہ ہمارے شہر کے خاص تعلق رکھنے والے بھائی علیم الدین صاحب کی وفات کا ہے، تکیہ سے ان کا برا گہرا تعلق تھا، تقریبا چالیس سال سے ان کا رمضان میں تکیہ کی مسجد میں اعتکاف کا معمول تھا، 
   اللہ تعالی ان تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا