:اور ہر طرح کے
پٹرول اور ڈیزل کی قیتموں میں اضافہ کے بعد کرناٹک ح ... کرناٹک میں بڑھ گئیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ... وقف بورڈ کو دس کروڑ روپے فنڈ مختص کئے جانے پر ہندو ... مشہور مصنفہ اروندھتی رائے کے خلاف ’یو اے پی اے‘ ک ... یوپی : سابق ایم ایل سی محمد اقبال کے 4440 کروڑ روپے ک ... مولانا سجادنعمانی کی رہائش گاہ پہونچے نو منتخب رک ... گجرات : اپنی بستی میں مسلمانوں کو نہیں رہنے دیں گے ... ممبئی : حجاب پر پابندی کو لیکر ممبئی ہائی کورٹ میں ...

نئی دہلی:18 جون2020(فکروخبر/ذرائع) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ آج مسلسل 12 ویں دن جاری رہا اور قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول 79 روپے فی لیٹرکے قریب پہنچا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت پہلی بار 76 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی۔ روزانہ بڑھ رہی اس مہنگائی سے عوام بے حال نظر آ رہی ہے اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ آواز بلند کیے جانے کے باوجود ذمہ داران پر کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے۔
بہر حال، ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کار کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی دلی میں پٹرول کی قیمت آج 53 پیسے بڑھ کر 77.81 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے جو 10 نومبر 2018 کے بعد کی اونچی سطح ہے۔ ڈیزل کے دام میں 64 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ 76.43 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے دام 557 جون سے روزانہ بڑھ رہے ہیں۔ ان 12 دنوں میں دلی میں پٹرول 9 فیصد اور ڈیزل 10 فیصد سے زیادہ مہنگا ہوچکا ہے۔ اس دوران پٹرول کی قیمت میں 6.55 روپے اور ڈیزل میں 7.04 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔
پٹرول کی قیمت کولکاتا اور ممبئی میں آج 51 ۔ 51 پیسے بڑھ کر بالترتیب 79.59 روپے اور 84.66 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ چنئی میں یہ 46 پیسے کے اضافے کے ساتھ 81.32 روپے فی لیٹر رہی۔ ڈیزل کولکاتا میں 58 پیسے مہنگا ہوکر 71.96 روپے، ممبئی میں 61 پیسے مہنگا ہوکر 74.93 روپے اور چنئی میں 54 پیسے کے اضافے کے ساتھ 74.23 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |