English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل نے مسجد ابراہیمی کے اطراف میں دوبارہ کیمرے لگانا شروع کر دیے

share with us

17 جون2020(فکروخبر/ذرائع)قابض اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم تاریخی مسجد ابراہیمی کے اطراف میں بڑی تعداد میں دوبارہ کیمرے نصب کرنا شروع کیے ہیں۔ ان کیمروں کی تنصیب کا مقصد مسجد میں تلمودی تعلیمات کے لیے آنے والے یہودیوں کی مدد کرنا اور فلسطینی نمازیوں پر نظر رکھنا ہے۔

مسجد ابراہیمی کے ڈائریکٹر الشیخ حفظی ابو سنینہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی کے اطراف میں کئی مقامات پر کیمروں کی تنصیب سے قبل خار دار تاریں لگا کر فلسطینیوں کی آمد روفت بند کردی تھی۔ فلسطینیوں کو مسجد کے بیرونی احاطے، پارک، اس کی چھت اور اندرونی مقامات میں جانے سیروک دیا۔

حفظی ابو اسنینہ نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے مسجد ابراہیمی میں کیمروں کی تنصیب مقدس مقام میں کھلی مداخلت اور مسجد پر اپنا غاصبانہ قبضہ مضبوط کرنا ہے۔

ابو اسنینہ نے مزید کہا کہ  اسرائیلی ریاست ایک سوچے سمجھے پلان کے تحت مسجد ابراہیمی کو یہودیانے اور مساجد میں عبادت کے مسلمانوں کے حق کو غصب کرنے، بین الاقوامی معاہدوں کو تاراج کرنے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا