English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری

share with us

17 جون2020(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج نے گذشتہ شب وحشیانہ بمباری کی تاہم متعدد اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج کے ڈرون طیاروں نے رفح شہر کے مشرق میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اطراف میں بم باری کی۔ ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسطی شہر خان یونس میں القرارہ کے مقام پر بمباری کی۔

ادھراسرائیلی فوج نے غزہ کے وسطی علاقے دیر البلح میں وادی السلقا کے مقام پر اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ایک عسکری کیمپ کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں سرحد کے قریب متعدد مقامات پرحماس کے عسکری ٹھکانوں پر وحشیانہ اور ٹینکوں سے گولہ باری کی۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے داغا ایک راکٹ اسرائیلی کالونی جا گرا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا