English   /   Kannada   /   Nawayathi

بدنام زمانہ اینکر امیش دیوگن کی حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی شان میں گستاخی ، دارالعلوم ندوۃ العلماء و دارالعلوم دیوبند نے کی شدید مذمت

share with us

دیوبند:17 جون2020(فکروخبر/ذرائع)ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف بھڑکاؤ خبریں اور دیگر موضوعات کو لے کر خبریں اور تبصرے کرنے والے نیوز 18ہندی کے اینکر امیش د یوگان نے ساری صحافتی حدودِ عبور کرتے ہوئے  حضرت خواجہ غریب نواز چشتی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے تعلق سے اپنے پروگرام آر پار میں انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کئے جس کے بعد مسلمانوں میں اینکر کے خلاف غم و غصہ کی لہر ہے 

خواجہ معین الدین چشتی اجمیری علیہ الرحمہ کی شان میں سرِ عام گستاخی کرنے پرصدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ وناظم ندوۃ العلماء لکھنؤحضرت مولاناسیدمحمدرابع حسنی ندوی نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے ، مولانا نے  کہا ہے کہ  سردار الہند حضرت خواجہ اجمیری ؒ نے  اس ملک میں لوگوں کی خدمت او ر خیرخواہی کے لئے جان کھپادی اور ایسی محبت پیدا کردی کہ تاریخ کو جاننے والا ہر شخص ان کے مقام کو پہچانتے ہوئے ان کی قدر کرتا ہے ،اور مانتا ہے کہ ایسی شخصیت مشکل سے پیدا ہوتی ہے،

 مولانا نے فرمایا کہ تصور کرنا بھی مشکل ہے کہ کوئی حضرت خواجہ اجمیری ؒ کے بارے میں ایسی بات کہے گا ، اورآج جو یہ حرکت ہوئی ہے اس کی ہر طرف سے مذمت ہونی چاہئے ، مولانا نے کہا کہ وہ اللہ کی محبوب شخصیت تھے اورہر مذہب کے افراد ان کو بہت ہی احترام کی نگاہ سے دیکھتے تھے  اور ایسے شخصیت کی تعلق سے کوئی بات کہنا وہ خطرے کیاوراللہ کو ناراض کرنے والی بات ہے ،

  مولانا نےفرمایا کہ ملک میں اس طرح کے لوگ بھی پیدا ہوگئے ہیں جو اچھے اور برے کا فرق نہیں سمجھتے یہ انتہائی افسوسناک بات ہے 

وہیں  دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابو القاسم نعمانی نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ معین الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کی شان عالی میں ٹی وی چینل ’’نیوز 18’’ کے اینکر نے جس دریدہ دہنی سے نازیبا اور ہتک آمیز رویہ اختیار کیا ہے وہ حد درجہ باعثِ اذیت اور قابل مذمت ہے۔

حضرت اجمیریؒ بر صغیر ہند و پاک میں اسلامی تعلیمات اور انسانی اقدار کے عظیم داعی اور غیر متنازعہ روحانی پیشوا کے طور پر اپنی منفرد پہجان اور بلند مقام رکھتے ہیں‘ بلا لحاظِ مذہب و ملت‘ بے شمار خلقِ خدا ان سے عقیدت و محبت رکھتی ہے.

ٹی وی اینکر کے اس ہتک آمیز مذموم بیان سے ہر انسان کو قلبی اذیت پہنچی ہے اور یہ بھی متشرح ہوگیا ہے کہ فرقہ پرست عناصر کا نشانہ مدارسِ اسلامیہ کے بعد اب خانقاہی نظام اور درگاہیں ہیں‘ اس لیے اس واقعہ کی جس قدر بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے‘ دارالعلوم دیوبند اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومتِ ہند سے مطالبہ کرتا ہے کہ مذکورہ چینل کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا