English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا سے خراب ہوتی صورتحال پر سی پی ایم کا احتجاج ، سرکار سے کئے کئی مطالبات

share with us

:17 جون2020(فکروخبر/ذرائع)کورونا کی وبا کےدرمیان مودی حکومت کے مسلسل غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک کو ہونےوالے نقصان کے خلاف مارکسی کمیونسٹ پارٹی ( سی پی آئی ایم) نے منگل کو ملک گیر مظاہرہ کیا۔اس موقع پر سی پی ایم کے لیڈروںاور رضاکاروں نے کورونا کی وبا کے دور میں لوگوں کی روز بروز خراب ہوتی حالت کیلئے مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔
 قومی دارالحکومت دہلی میں سی پی ایم  نے گول مارکٹ کے پاس  واقع پارٹی دفتر کے سامنے ۱۲؍ بجے اس مظاہرے کا انعقاد کیا۔اس مظاہرے میں پارٹی کے کارکنان نے ماسک لگاکر اور سوشل ڈسٹنسنگ  پر عمل کرتے ہوئے حصہ لیا۔کارکنان  نے اپنے ہاتھوں میں بینر اور تختیاں لے رکھی تھیں  اور وہ حکومت کے خلاف نعرے بھی لگا رہے تھے۔سی پی ایم جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری کی قیادت میں ہونے والے اس مظاہرے میں پارٹی کے کارکنان نے کافی دیر تک اپنا غصہ ظاہر کیا۔ بعد ازاں  انہوں  نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت  نے بغیر سوچے سمجھے اور عوام کو وقت دیئے بغیر لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا جس کی وجہ سے یہ وبا اور پھیل گئی کیونکہ حکومت نے اس کیلئے پہلے سے کوئی انتظام نہیں کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے غریبوں، محروم افراد،کسانوں اور مزدوروں کا بغیر خیال کئے یہ لاک ڈاؤن  لگا دیا جس سے ان کیلئے ذریعہ معاش کا بحران پیدا ہوگیا اور ملک میں۱۵؍ کروڑ لوگ بے روزگار ہوگئے۔
 سی پی ایم لیڈر نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اگلے ۶؍ ماہ تک حکومت ان غریب لوگوں کو ساڑھے سات ہزار  روپے ہر ماہ سیدھے ان کے بینک کھاتے  میں ٹرانسفر کرے جو انکم ٹیکس کی حد میں نہیں آتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے گوداموں میں۸۰؍ کروڑ ٹن اناج سڑ رہے ہیں لیکن حکومت انہیں غریبوں کے درمیان تقسیم نہیں کررہی ہے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اگلے ۶؍ ماہ تک غریبوں کو ہر ماہ فی کس۱۰؍ کلو مفت اناج تقسیم کیاجائے تاکہ  وہ بھوکے مرنے سے بچ سکیں۔انہوں نے منریگا  قانون کو شہروں میں بھی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ شہری مزدور بھی جینے کیلئے کچھ کما سکیں۔
 سیتا رام یچوری نے منریگا  کے تحت ملنے والے روز کی تنخواہ کو بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ ریاستوں میں جو کم از کم تنخواہ طے ہے، اس کے مطابق انہیں تنخواہ دی جائے۔سی پی ایم لیڈر نے منریگا کی مدت۲۰۰؍ دن کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں بھی حکومت اپنی آمدنی بڑھانے کیلئے پروڈکشن ٹیکس میں مسلسل اضافہ کررہی ہے اور اس کا اقتصادی بوجھ عوام پر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ پیٹرول  اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیاجارہا ہے، جس کا اثر عوام  ہی پر پڑرہا ہے۔

 

انقلاب

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا