English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین لداخ سرحدی تنازعہ پر پی ایم مودی کی خاموشی پر اپوزیشن برہم ، راہل گاندھی نےکہا اب بہت ہو چکا

share with us

:17 جون2020(فکروخبر/ذرائع)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہندوستان کے فوجی اہلکاروں کے شہید ہونے پر پی ایم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پی ایم مودی سے کئی سوال کیے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ ہندوستانی فوجیوں کی شہادت پر خاموش کیوں ہیں اور کچھ بولنے سے پرہیز کیوں کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا ہے کہ آخر چین کی ہمت کیسے بڑھی کہ انھوں نے ہندوستانی زمین پر قبضہ کیا۔

راہل گاندھی نے یہ سوالات ایک ٹوئٹ کے ذریعہ پی ایم نریندر مودی کے سامنے رکھے ہیں۔ انھوں نے بدھ کی صبح کیے گئے اپنے ایک ٹوئٹ میں سخت لہجے میں لکھا ہے کہ"اب بہت ہو چکا ہے اور وزیر اعظم کو لب کشائی کر کے بتانا پڑے گا کہ چین کی ہمت ہماری سرزمین پر قبضہ کرنے اور ہمارے فوجی اہلکاروں کو مارنے کی کیسے ہوئی ۔"

اپنے ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے واضح لفظوں میں سوال کیا ہے کہ "وزیر اعظم خاموش کیوں ہیں؟ وہ کیوں چھپ رہے ہیں، بہت ہوچکا ہے۔ ہمیں بتائیں کہ سرحد پر کیا ہوا؟ چین کی ہمت ہمارے فوجی اہلکاروں کو مارنے کی کیسے ہوئی۔ اس نے ہماری زمین پر قبضہ کرنے کی ہمت کیسے کی۔"

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا