English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ کے محصورین کی مالی مدد جاری رکھیں گے: قطری سفیر

share with us

16 جون2020(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے لیے قطر کے سفیر اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی نے کہا ہے کہ دوحا حکومت غزہ کی پٹی کے محصورین کی مالی مدد جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے غزہ کی پٹی کے عوام کو دی جانے والی امداد کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔

محمد العمادی نےایک بیان میں کہا کہ غزہ کے عوام کی مالی مدد بند نہیں جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کی وجہ سے غزہ کے عوام کو دی جانے والی مالی امداد موخر ہوئی ہے۔

انہوں بے ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی جس میں کہا گیا ہے تھا کہ قطر آئندہ چند ایام میں غزہ کی پٹی کے عوام کو پچاس ملین ڈالر کی رقم منتقل کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کےعوام کے لیے معمول کے مطابق مدد جاری رکھی جائے گی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا