English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا سےنمٹنے کے لئے پی ایم مودی کا گجرات ماڈؒ ل فیل : راہل گاندھی

share with us

نئی دہلی:16 جون2020(فکروخبر/ذرائع) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔ 19 کے سبب سب سے زیادہ اموات کی شرح نے گجرات ماڈل کی پول کھول دی ہے۔ راہل گاندھی نے منگل کے روز ٹوئٹ کرکے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی حکومت والے گجرات اور کانگریس اور اتحادی پارٹیوں کی حکومت والی چھ ریاستوں میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار پیشس کرتے ہوئے کہا کہ ان سات ریاستوں میں سب سے زیادہ اموات گجرات میں ہوئی ہیں، جس سے پی ایم مودی کے گجرات ماڈل کی اہلیت ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا ’’کووڈ۔ 19 کی شرح اموات ۔ گجرات 6.25 فیصد، مہاراشٹر 3.73 فیصد، راجستھان 2.32 فیصد، پنجاب 2.17 فیصد، پڈوچیری 1.98 فیصد، جھارکھنڈ 0.5 فیصد، چھتیس گڑھ 0.35 فیصد۔ گجرات ماڈل کی قلعی کھل گئی ہے‘‘۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی لگاتار مودی حکومت پر حملہ بول رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اس وبا سے نمٹنے کے لئے خاطر خواہ انتظامات کرنے میں ومودی حکومت ناکام رہی ہے۔ کچھ عوز قبل راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ہندوستان ایک غلط دوڑ میں حصہ لے کر جیتنے کی کوشش کر رہا ہے، جوکہ حکومت کی نااہلی اور اس کے تکبر کا نتیجہ ہے۔ وہیں، حکومت لگاتار کہہ رہی ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا وائرس سے پیدا وبا کی رفتار کو ماند کرنے میں مدد ملی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا