English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ میں عرب گروپ کی اسرائیل کو اہم نشست دینے کی مخالفت

share with us

جینیوا:15 جون2020(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ میں عرب گروپ نے آئندہ ستمبرکو ہونے والے جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس میں قانونی کمیٹی کے وائس چیئرمین کی سیٹ اسرائیل کو دینے کی مخالفت کی ہے۔

اقوام متحدہ میں کویت کے مستقل نمائندے منصور العتیبی نے عرب گروپ کے چیئرمین کی حیثیت سے اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس میں چھٹی (قانونی) کمیٹی کے چیئرمین اور بیورو کے ممبران کے انتخابات کے  حوالے سے 8 جون کو ایک پیغام بھیجا ہے۔

العتیبی نے گذشتہ رات ایک بیان میں مزید کہا کہ کمیٹی کے نائب سربراہان کے انتخاب کے سلسلے میں عرب گروپ نے اگلے اجلاس میں چھٹی کمیٹی کے نائب چیئرمین کی حیثیت سے اسرائیل کو اس نشست پربٹھانے  کی مخالفت کی ہے۔ اس حوالے سے عرب گروپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جنرل انتونیو گوٹیرس  کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب گروپ کو تشویش کہ اسرائیل عالمی ادارے کے فورم کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو چھپانے کے لیے استعمال کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا