English   /   Kannada   /   Nawayathi

اکتوبر میں اسلحہ پابندیوں کا ختم ہونا ہماری کامیابی کی دلیل ہے:حسن روحانی

share with us

تہران:15 جون2020(فکروخبر/ذرائع)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ  اکتوبر میں  سلامتی کونسل کی  ایران کے خلاف عائد کر دہ عالمی پابندیوں کا خاتمہ ہماری کامیابی کی دلیل ہے۔

 ایرانی صدر نے  تہران میں وزرا کابینہ اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا کہ  سلامتی کونسل اور عالمی  جوہری توانائی ایجنسی کے رکن ممالک کو امریکی پالیسیوں کی مخالفت کرنی چاہیئے، اکتوبر میں پابندیوں کا اختتام ہماری کامیابی کی دلیل ہے اور مجھے  امید ہے کہ دنیا امریکہ کے اس سازشی ڈھونگ کو ضرور پہچانے  گی۔  دنیا کی دیگر طاقتور اقوام  اگر امریکہ اسے اس معاملے میں باز پرس کریں تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ ایران کا موقف کیا ہے۔

 روحانی نے مزید کہا کہ اسلحے پابندی  کے خاتمے سے  ہم امریکہ کے خلاف کامیاب ہونگے اور اس کے ایران کے خلاف تماسم منصوبوں پر پانی پھر جائے گا  وہ عالمی مالیاتی فنڈ پر بھِ دباو ڈال رہا ہے کہ ہمیں 5 ارب ڈالرز کا قرضۃ نہ مل سکے مگر مجھے امید ہے کہ ادارہ  امریکہ کی کوششیں ناکام بنا دے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا