English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا کی وبا نے ثابت کردیا کہ سماجی مساوات محض ایک خواب ہے: بامبے ہائی کورٹ

share with us

ممبئی:15 جون2020(فکروخبر/ذرائع) بامبے ہائی کورٹ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملوں اور حالیہ پیدا ہونے والے پردیسی مزدوروں کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا نے دکھادیا ہے کہ آئینی ضمانت کے باوجود سب کے لیے مساوی مواقع مہیا کراننے والا سماج اب بھی ایک موہوم خواب ہے۔

ایک معاملے کی شنوائی کرتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ کے بنچ نے کہا کہ وبا اور اس کے سبب نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن نے ملک کی معیشت کو غیر مستحکم کردیا ہے اور دکھادیا ہے کہ بھارت میں پردیسی مزدوروں کی حالت کتنی قابل رحم ہے۔

چیف جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس اے اے سید کی بنچ نے کہا کہ معیشت اور صحت خدمات کے موجودہ حالات کو دیکھتے کو دیکھتے ہوئے کوئی بھی مستقبل قریب میں ایک غیر جانب دارانہ سماج کے بارے میں بمشکل ہی سوچ سکتا ہے۔

بنچ نے کہا کہ کووڈ 19 کے بحران اور لاک ڈاؤن نے ملک کی معیشت کو متاثر کیا ہے اور یہ دکھادیا ہے کہ ملک میں پردیسی مزدوروں کی صورت حال کتنی قابل رحم ہے۔ عدالت عالیہ نے کئی افراد اور اداروں کی جانب سے دائر کردہ عوامی مفاد کی درخواستوں پر یہ تبصرہ دیا۔

(dawat)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا