English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاون کے دوران 55 صحافیوں کو رپورٹنگ کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا

share with us

:15 جون2020(فکروخبر/ذرائع)کوروناوائرس لاک ڈاؤن کے دوران زیادہ تر صحافیوں کوریاست اترپردیش میں نشانہ بنایا گیا اور اس کے بعد جموں و کشمیرمیں بنایا گیا۔رائٹس اینڈ رسکس انیلیسیس گروپ کی ایک رپورٹ کے مطابق 25 مارچ سے 31 مئی تک لاک ڈاؤن کے دوران کم از کم 55 صحافیوں کو اپنی رپورٹنگ کے لیے نشانا بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران 22 صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں، 10 کو گرفتار کیا گیا اور نو پر حملہ کیا گیا۔رائٹس باڈی کا کہنا ہے کہ بھارت میں کم سے کم 55 صحافیوں کو کووڈ 19 پر اپنی رپورٹ درج اور دو ماہ کے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی رائے کا اظہار کرنے پر نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت کم از کم 22 صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایف آئی آر ان تارکین وطن کی حالت زار ، انتظامیہ کی بدانتظامی ، اور سیاسی رہنماؤں پر تنقید کی وجہ سے ان کی رپورٹ پر درج کی گئیں۔

اس رپورٹ میں مزید دعوی کیا گیا ہے کہ کم از کم 10 صحافی گرفتار ہوئے اور چار دیگر کو سپریم کورٹ نے گرفتار کرنے سے بچایا۔ جبکہ سات صحافیوں کو سمن جاری کرنے یا شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ۔ نو افراد کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا جس میں دو پولیس تحویل میں تھے۔

 اترپردیش میں 11 صحافیوں پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا ، اس کے بعد جموں و کشمیر (6)، ہماچل پردیش (5)، اور تمل ناڈو ، مغربی بنگال ، اڈیشہ اور مہاراشٹرا میں سے ایک ایک صحافی پر حمہ کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا