English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوگی حکومت سادھو کی شکل میں شیطان کا کام کررہی ہے:کانگریس

share with us

جھانسی:15 جون2020(فکروخبر/ذرائع) کانگریس نے اتر پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت پر اتوار کو شدید حملہ کرتے ہوئے اسے سادھو کی شکل میں شیطان کی طرح کام کرنے والی حکومت بتاتے ہوئے پچھتانے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے اعلان پر آج اتر پردیش میں جھانسی شہر کانگریس کمیٹی کے صدر اروند وششٹھ نے ریاستی صدر اجے کمار للو کی رہائی کے لئے پوسٹر جاری کیا۔ اس دوران انہوں نے ریاستی حکومت کو سادھو کی شکل میں شیطان کا کام کرنے والی بتاتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کو اپنی طریقہ کار پر پچھتانا چاہئے۔

مسٹر وششٹھ نے کہا کہ پورے اترپردیش میں 10 لاکھ پوسٹر پارٹی کے ریاستی صدر کی رہائی کے لئے لگائے جائیں گے، اسی ترتیب میں جھانسی میں بھی پوسٹر لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے جو ظلم اور زیادتی کی ہے۔ اسے عوام کے سامنے لانا ہمارا فرض ہے۔ ریاستی حکومت سادھو کے طور پر شیطان کا کام کر رہی ہے اسے اپنے کام پر افسوس کرنا چاہئے اور خدمات میں مشغول اجے کمار للو جی سمیت تمام لیڈروں کو مقدمے واپس لیتے ہوئے رہا کر دینا چاہئے، اگر حکومت ایسا نہیں کرتی ہے تو ریاست کے عوام ان کے اس گھناؤنے فعل کے لئے مستقبل میں کرارا جواب دیں گے۔

سینئر کانگریس لیڈر برجندر رائے نے کہا کہ ریاستی حکومت اپنی بربادی کا سبب خود بنے گی کیونکہ ملک میں خدمت کرنے والے کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور یہ حکومت کی خدمت کرنے والے کو جیل پہنچانے کا کام کررہی ہے۔ اس موقع پر صوبائی صدر این ایس یو آئی نفیس مکرانی، ضلعی صدر یوتھ کانگریس کنال سوری، این ایس یو آئی ضلعی صدر اظہر خان، منی دیوی اہروار، صدر ایس سی ایس ٹی سیل شیکھر نگوشنی، نیتا اگروال، راجندر شرما ایڈوکیٹ، شاہنواز خان، میزان خان، تاج بہاری مشرا، راکیش امریا، منیش رائکوار، امت چکرورتی وغیرہ اہم طور پر موجود رہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا