English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنان ميں شديد اقتصادی بحران، عوام سڑکوں پر

share with us

:14 جون2020(فکروخبر/ذرائع)لبنان ميں ملگ گير سطح پر حکومت مخالف مظاہرے کيے گئے۔ لبنان کو شديد اقتصادی بحران کا سامنا ہے اور پچھلے دنوں ڈالر کے مقابلے ميں ملکی کرنسی کی قدر ميں ريکارڈ کمی نوٹ کی گئی، جس پر مظاہرين حکومت سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہيں۔ لبنانی کرنسی کی قدر ميں ساٹھ فيصد تک کمی نوٹ کی گئی۔ وزير اعظم حسن دياب نے ہفتے کے روز قوم سے خطاب بھی کيا، جس ميں انہوں نے عوام سے اپيل کی کہ وہ پر امن رہيں۔ لبنان ميں احتجاجی ريليوں کا انعقاد اپوزيشن جماعتيں کرا رہی ہيں، جن کا کہنا ہے کہ موجودہ اقتصادی بحران کے خاتمے کے ليے حکومتی اقدامات ناکافی ہيں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا