English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق: امریکی فوجیوں کی بیس پر میزائل حملہ

share with us

بغداد:14 جون2020(فکروخبر/ذرائع)عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں تاجی فوجی بیس پر کہ جہاں امریکی فوجی موجود ہیں میزائل حملہ کیا گیا۔

عراقی حکومت سے منسلک سکیورٹی میڈیا نیٹ ورک کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمال میں تاجی فوجی بیس پر کہ جہاں امریکی فوجی موجود ہیں 2 عدد کٹیاشا میزائل پھینکے گئے۔

تاجی فوجی بیس پر عراق کولیشن فورسز متعین ہیں اور حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بیان کے مطابق امریکہ اور عراقی سکیورٹی فورسز نے حملے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کروا دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا