English   /   Kannada   /   Nawayathi

غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق سے فلسطین 224 ٹکڑوں میں بٹ جائےگا

share with us

راملہ:14 جون2020(فکروخبر/ذرائع)فلسطین نیشنل پروگریسیو پارٹی کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ البرغوثی نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے غرب اردن سے الحاق کے پروگرام سے فلسطینی مملکت 224 ٹکڑوں اور جزیروں میں تقسیم ہو کر رہ جائے گی۔ ان میں سے ہرٹکڑا دوسرے سے الگ ہوگا اوران کے درمیان آنے والے علاقے اسرائیلی ریاست کا حصہ بن جائیں گے۔

ایک ٹی وی بیان میں انہوں نے کہا کہ غرب اردن صرف فلسطین کا حصہ ہے جسے کسی صورت میں اسرائیل کا حصہ تصور نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست موجودہ کرونا وبا سے فایدہ اٹھا کر غرب اردن پر اپنا تسلط جمانے کے مذموم منصوبے پرعمل پیرا ہے۔ اسرائیل کو معلوم ہے کہ اس وقت پوری دنیا کرونا کی وبا میں الجھی ہوئی ہے اور کسی ملک کو اس معاملے پر توجہ دینے کا موقع نہیں مل رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ  اسرائیلی حکومت کو موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسی امریکی انتظامیہ نہیں ملے گی جو فلسطین میں اسرائیل کے استعماری منصوبوں کی اس بے رحمی کے ساتھ حمایت کررہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا