English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان میں کورونا وائرس میں ریکارڈ اضافہ، 6825 نئے کیس رپورٹ

share with us

اسلام آباد:14 جون2020(فکروخبر/ذرائع)پاکستان میں کورونا وائرس کیسز میں ریکارڈ اضافہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6825  نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 546 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح اب تک 8 لاکھ 68  ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230 ہوگئی۔

پنجاب میں کوویڈ 19 کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 52 ہزار 691 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 51 ہزار 518، خیبرپختونخوا میں 17 ہزار 450، بلوچستان میں 8 ہزار 28، اسلام آباد میں 7 ہزار 394، آزادکشمیر میں 604 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 95 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس مزید 81 زندگیاں نگل گیا، اس طرح مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 632 ہوگئی۔ پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 969 ہوگئی، اس کے علاوہ سندھ میں 816، خیبر پختونخوا میں 661، بلوچستان میں 83، اسلام آباد میں 75، پاک مقبوضہ کشمیر میں 11 اور گلگت بلتستان میں 16 مصدقہ مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا