English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب کا بڑا بیان!

share with us

القدس: 10 جون2020(فکروخبر/ذرائع)مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور فلسطینی علما کونسل کے سربراہ الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست مسجد اقصیٰ کے مشرقی حصے اور باب الرحمۃ سے متصل مقام پرقبضے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا تعمیراتی شعبے اور محکمہ اوقاف کے ملازمین کو مسجد اقصیٰ کے مشرقی حصے میں کام سے روکنا اس مقام پر قبضے کی کوشش کرنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کا یہ کہنا قطعی بے بنیاد اور غلط ہے کہ مسجد اقصیٰ کا مشرقی حصہ اور باب رحمت کے اطراف کا مقام خالی جگہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد روزانہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ کے مشرقی حصے میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کے لیے آتی اور وہاں پر درختوں کے نیچے بیٹھ کر اشتعال انگیز حرکات کرتی ہے۔

مسجد اقصیٰ کے خطیب کا کہنا ہے کہ اسرائیل مصلیٰ المروانی پرقبضے کی کوشش میں  ناکامی کے بعد مسجد باب رحمہ کو یہودی معبد میں تبدیل کرنے کی مذموم اور اشتعال انگیز کوشش کر چکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا