English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام: بم دھماکہ، 3 فوجی زخمی

share with us

شام کے شمال میں مخالفین کے زیر کنٹرول تحصیل تل عبید میں شامی نیشنل فورسز کی گاڑی میں نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 3 فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق ترکی کے طرف سے کئے گئے چشمہ امن آپریشن کے ذریعے دہشت گردی سے پاک کئے گئے علاقے تل عبید کی سولوک شاہراہ پر دورانِ سفر نیشنل فورسز کی گاڑی میں دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 3 فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو اطراف کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

جائے وقوعہ پر تحقیق کرنے والی مقامی سکیورٹی فورسز کے اندازے کے مطابق دھماکہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کی طرف سے کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا