English   /   Kannada   /   Nawayathi

#speakupindia: راہل گاندھی نے مودی حکومت سے کیے 4 مطالبات

share with us

:28 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کورونا بحران کے درمیان ’اسپیک اَپ انڈیا‘ مہم کے تحت ملک کے غریبوں کی آواز بلند کی ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ”کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں ایک طوفان برپا ہے۔ سب سے زیادہ چوٹ غریب عوام کو لگی ہے۔ مزدوروں کو ہزاروں کلو میٹر پیدل بھوکے پیاسے چلنا پڑا۔“ اپنے ویڈیو پیغام میں راہل گاندھی نے مودی حکومت کے سامنے چار مطالبات رکھتے ہوئے کہا کہ ”سب سے پہلے ہر غریب فیملی کے بینک اکاؤنٹ میں مہینے کا 7500 روپے 6 مہینے کےلیے ڈالا جائے۔ دوسرا، منریگا کو 100 دن نہیں بلکہ 200 دن چلایا جائے۔ تیسرا، جو ہمارے چھوٹے اور میڈیم کاروبار ہیں، ان کے لیے فوراً ایک پیکیج تیار کیا جائے۔ چوتھا، جو ہمارے مزدور آج سڑکوں پر کھڑے ہیں، واپس گھر کے لیے لوٹ رہے ہیں، ان کو لوٹنے کے لیے فوری سہولت دی جائے۔“

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا