English   /   Kannada   /   Nawayathi

راہل گاندھی نے لاک ڈاون کوناکام قرار دیا ، پوچھا کیا ہے حکومت کا بی پلان

share with us

نئی دہلی:26 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)کانگریس (Congress) لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو صحافیوں سے بات کی۔ پریس کانفرنس میں راہل گاندھی (Rahul Gandhi) نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ ہم کورونا سے 21 دنوں کی جنگ لڑنے جا رہے ہیں۔ آج 60 دن ہو گئے ہیں لیکن ہم واحد ایسے ملک ہیں جہاں وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان ایسا ملک ہے جو کورونا کے معاملے بڑھتے وقت لاک ڈاون بند کر رہا ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ لاک ڈاون ناکام ہوا ہے۔ جو ہدف نریندر مودی کا تھا وہ پورا نہیں ہوا۔ ہم بہت احترام  سے حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ اب آپ کا پلان بی کیا ہے؟

راہل گاندھی نے کہا کہ جہاں ہماری حکومت ہے وہاں ہم لوگوں کو نقد مہیا کرا رہے ہیں لیکن مرکز سے ہمیں کوئی مدد نہیں ملی۔ راہل نے کہا کہ ہماری پارٹی کی حکومتوں کے پاس تارکین وطن کو مینیج کرنے اور ریاستوں میں جانچ بڑھانے کی پالیسی ہے لیکن مرکز کی مدد کے بغیر وہ اکیلے سب کچھ نہیں کر سکتے۔

وبا سے پہلے ملک اور اس کے بعد میں بے روزگاری کی فیصد میں درج کئے گئے اچھال کے سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا کہ ہمیں معیشت اور صحت کے درمیان ایک راستہ بنانا ہو گا تاکہ دونوں صحیح ڈھنگ سے چل سکیں۔ بطور قومی لیڈر مجھے یہ کہتے ہوئے کافی دکھ ہو رہا ہے کہ ہماری کئی کمپنیاں بند ہو جائیں گی۔ دیوالیہ ہو جائیں گی۔ لوگ بڑی تعداد میں بیروزگار ہو رہے ہیں۔ ضروری ہے کہ حکومت معیشت اور حفظان صحت دونوں پر یکساں کام کرے۔

چین اور نیپال کے ساتھ موجودہ کشیدہ صورت حال کے سوال پر راہل نے کہا کہ سرحری تنازعہ کی تفصیلات، کیا ہوا اور کیسے ہوا، کیا کیا گیا، اس کی پوری جانکاری حکومت ملک کو دے۔ حکومت سبھی کو اس کی جانکاری دے۔ نیپال اور چین کے ساتھ سرحدوں پر کیا ہوا یہ حکومت عوام کو بتائے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا