English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح 41.57 فیصد

share with us

:26 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)کورونا وائرس انفیکشن کے ایک ہی دن میں تقریبا سات ہزار معاملے سامنے آنے کے ساتھ بھارت اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر دس ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ وہیں ملک میں متاثرین کے صحت مند ہونے کی شرح بڑھ کر 41.57 ہوگئی ہے۔

پوری دنیا میں کورونا وائرس کووڈ کی وبا سنگین صورت حال اختیار کرتی جارہی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تقریبا سات ہزار نئے معاملے سامنے آئے ہیں جو اب تک کے فی دن کے معاملوں میں ریکارڈ اضافہ ہے، حالانکہ راحت کی بات یہ بھی ہے کہ اس دوران 3280 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں جس سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 57721 ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے اتوار کو متاثرین کے صحت مند ہونے کی شرح 41.28 فیصد تھی۔ملک میں کورونا وائرس نے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ قہر ڈھایا ہے جہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر پچاس ہزار کے اعدادوشمار کو پار کرگئی ہے۔

مرکزی وزیر صحت وخاندانی فلاح وبہبود کی جانب سے پیر کو صبح جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 6977 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 138845 ہوگئی ہے۔ ملک میں مجموعی طور سے 77103 معاملے سرگرم ہیں۔

ملک میں کووڈ۔19 انفیکشن سے 154 افراد کی موت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4021 ہوگئی ہے۔ اس مدت میں اس وبا سے 3280 لوگ ٹھیک بھی ہوئےہیں جس سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 57721 ہوگئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد ایران سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس معاملے میں ملک 10ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ پوری دنیا میں کووڈ۔19 کے 54 لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آچکے ہیں۔ مجموعی طورسے 16.43 لاکھ معاملوں کے ساتھ امریکہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس کے بعد بالترتیب برازیل (3.63 لاکھ)، روس (3.44)، برطانیہ (2.60 لاکھ)، اسپین (2.35 )، اٹلی (2.29 لاکھ)، فرانس (1.82)، جرمنی (1.80 لاکھ) اور ترکی (1.56 ) کا مقام ہے۔

کورونا مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح 41.57 فیصد

بھارت میں مئی مہینے میں ہی ایک لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آچکے ہیں۔ وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود کے مطابق یکم مئی کی صبح ملک میں اس وباکے 35,043 معاملوں کی تصدیق ہوئی تھی جوآج صبح بڑھ کر 138845 پر پہنچ گئی۔ اس طرح محض چوبیس دنوں میں 103802 معاملے سامنے آچکے ہیں۔

مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3041 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور سے اس کی تعداد بڑھ کر 50231 ہوگئی ہےاور مجموعی طور سے 1635 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 14,660 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملوں میں تمل ناڈو دوسرے نمبر پرہے۔ تمل ناڈو میں اب تک 16,277 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 111 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 8324 لوگوں کو علاج کے بعد مختلف ہسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملوں میں تیسرے نمبر پرگجرات ہے جہاں مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد 14468 ہوگئی ہے اور اس کے انفیکشن سے 888 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ 6636 لوگ اس بیماری سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

قومی راجدھانی دہلی کی بھی صورت حال جان لیوا انفیکشن کے وجہ سے کافی تشویشناک ہے۔ دہلی میں کورونا انفیکشن کے 635 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے پندرہ لوگوں کی موت کی رپورٹ ہے۔ یہاں اب تک 14053 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور مرنےوالوں کی تعداد بڑھ کر 276 ہوگئی ہے جبکہ 6771 مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

راجستھان میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہاں کورونا سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 7028 ہوگئی ہے اور 163 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ3848 لوگ پوری طرح سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔

آبادی کے حساب سے ملک کی سب سےبڑی ریاست اترپردیش میں کورونا انفیکشن کی تعداد چھ ہزار کا اعدادوشمار پار کرگیا ہے۔ اترپردیش میں 6228 لوگ اس کی زد میں آئے ہیں اور اس کے انفیکشن سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 161 ہوگئی ہے اور 3538 لوگ اب تک اس سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔

مغربی بنگال میں 3667 لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 272 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور اب تک 1339 لوگ ٹھیک بھی ہوچکےہیں۔

تلنگانہ میں اب تک کورونا سے 1854 متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں جہاں کورونا وائرس سے 53 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 1090 لوگ اب تک ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

جنوبی بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں 2823 اور کرناٹک میں 2089 لوگ متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 56 اور 42 ہوگئی ہے۔

مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں وکشمیر میں متاثروں کی تعداد بڑھ کر 1621 ہوگئی ہےاور اکیس لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں چالیس، ہریانہ میں سولہ، بہار میں تیرہ، اڈیشہ میں سات، کیرلہ ، جھارکھنڈ اور آسام میں چار۔چار، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں تین۔تین اور میگھالییہ میں اس وبا سے ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا