English   /   Kannada   /   Nawayathi

اگلے ۲۴ گھنٹوں میں طوفان امفان کے مغربی بنگال اور اڈٰیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان

share with us

:19 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)گردابی طوفان ’امفان‘ بدھ کو مغربی بنگال اور اڈیشہ کے سمندری ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے افسران نے پیر کے روز یہ اطلاع دی کہ ’امفان‘ نامی گردابی طوفان بدھ کو مغربی بنگال اور اڈیشہ کے سمندری ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گردابی طوفان سے دونوں ریاستوں کے ساحلی اضلاع میں بڑے پیمانے پر نقصان ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’’امفان‘ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کرکے اور خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس طوفان پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ ریاستوں کو اس سلسلے میں اطلاعات پہنچائی جا رہی ہیں۔‘‘دریں اثنا، مغربی بنگال او ر اڈیشہ کی حکومتوں نے ساحلی علاقوں میں راحت اور بچاؤ کے کام کے لیے آفات کے بندوبست سے متعلق اپنی ٹیموں کو چوکس کر دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا