English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل میں چین کے سفیر ڈو وی اپنے گھر میں مردہ پائے گئے

share with us

تل ابیب:17 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب میں متعین چینی سفیر کو ان کی رہائش گاہ پرمردہ پایا گیا ہے۔

عبرانی اخبار'یدیعوت احرونوت' کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ ایک خبر میں‌بتایاگیا ہے کہ ہرٹزیلیا کے مقام پر چینی سفیراپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔  حکام نے اس کی لاش قبضے میں لے کر واقعے کی چھان بین شروع کردہ ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں فوت ہونے والے چینی سفیر 58 سالہ فیرڈو نے ایک بچہ اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔ پولیس نے ان کی موت کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ تاہم فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا ان کی موت کیسے واقع ہوئی۔

خیال رہے کہ ڈو گذشتہ مارچ میں اسرائیل میں چین کے سفیر تعینات ہوئے تھے۔ تل ابیب پہنچنے کے بعد انہیں‌دو ہفتے کے لیے رہائش گاہ پرتنہائی اختیار کرنے کو کہا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ یورکرین میں چین کے سفیر کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے۔
 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا