English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان: جنازے میں خودکش حملہ، 25 افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی

share with us

کابل:12 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع) افغان صوبہ ننگرہار ایک بار پھر خود کش دھماکے سے گونج اٹھا، جنازے میں خود کش حملے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 55 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ننگرہار حکومت کے ترجمان آیت اللہ خوگانی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

افغانستان میں ایک ہی دن  حملے کے دو واقعات پیش آئے۔ دوسری جانب کابل کے مغرب میں سرکاری میٹرنٹی ہوم پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 3دہشت گردوں نے اسپتال پرحملہ کیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تینوں شدت پسند مارے گئے، سیکورٹی فورسز نے اسپتال کو کلیئر کردیا۔

میٹرنٹی ہوم سے 80 بچوں اور خواتیں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا