English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاون کے درمیان آج سے ٹرین ٹکٹ بکنگ کاآغاز,جانیں کیا ہیں رہنما ہدایات

share with us

:11 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)ملک میں کورونا اور لاک ڈاؤن کے درمیان ریلوے نے ٹرین سروس شروع کرنے کے اعلان کیا ہے اور آج شام 4 بجے سے ٹکٹوں کی بکنگ شروع ہو جائے گی، ٹکٹ صرف آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ www.irctc.co.in پر دستیاب ہوں گے، اسٹیشنوں پر موجود ٹکٹ بکنگ ونڈو بند رہیں گے، پلیٹ فارم ٹکٹ سمیت کوئی کونٹر ٹکٹ جاری نہیں ہو گا۔

ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے درمیان انڈین ریلوے نے کچھ روٹوں پر ٹرین چلانے کا فیصلہ لیا ہے، ریلوے نے کہا کہ ہماری منصوبہ بندی 12 مئی سے مرحلہ وار طریقے سے مسافر ٹرین خدمات شروع کرنا ہے، آغاز میں 15 ٹرینیں (اپ اور ڈاؤن 30 ٹرینیں) چلانے کا ہے، اس میں حکومت کی جانب سے نشان زد ضرورت مند لوگ ہی سفر کر پائیں گے، ان ٹرینوں میں صرف وہی لوگ سفر کر پائیں گے جن کا ٹکٹ کنفرم ہوگا، کامگاروں اور مزدوروں کے لئے خصوصی ٹرینیں چلتی رہیں گی۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے 22 مارچ سے ریلوے سروس رکی ہوئی ہے، اب 50 دن بعد 12 مئی سے 15 روٹوں پر ٹرینیں چلنی شروع ہو جائیں گی، ان ٹرینوں کا کرایہ راجدھانی ایکسپریس جتنا ہوگا، فی الحال دہلی سے 15 بڑے شہروں کے درمیان ٹرینوں کی نقل و حرکت شروع کی جا رہی ہے، جن شہروں کے لئے ٹرینیں چلیں گی ان میں اگرتلا، ہاوڑہ، پٹنہ، بلاسپور، رانچی، بھونیشور، سکندرآباد، بنگلور، چنئی، ترواننت پورم، مڈگاؤں، ممبئی سینٹرل، احمد آباد اور جموں ہیں۔

انڈین ریلوے کورونا وائرس دیکھ بھال مراکز کے لئے 20 ہزار کوچوں کو محفوظ کرنے کے بعد دستیاب کوچوں کی بنیاد پر نئے راستوں پر مزید اسپیشل ٹرین شروع کرے گا۔ اس کے علاوہ کامگاروں کے لئے خصوصی طور پر 300 ٹرینوں کے آپریشن کے لئے بھی کوچوں کو محفوظ رکھا جائے گا۔

چہرے پر ماسک لگانا ہوگا لازمی
کسی بھی مسافر کو سفر کے دوران کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اس کے لئے مسافروں کو اپنے چہرے پر ماسک پہننا لازمی کر دیا گیا ہے، ریلوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسٹیشن پر تمام مسافروں کو روانگی سے قبل اسکریننگ بھی کرانی ہوگی، جن مسافروں میں انفیکشن کی کسی بھی قسم کی کوئی علامات نہیں ہوگی، صرف انہیں مسافرں کو سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا