English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی ایم مودی پھر کریں گے وزرائے اعلی میٹنگ ، کیا ہوسکتے ہیں اہم فیصلے؟

share with us

نئی دہلی: 10 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع) کورونا کی وبا کے خلاف ملک بھر میں چلائی جا رہی مہم کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ایک بار پھر میٹنگ کرنے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم مودی کی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ دوپہر تین بجے یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ہوگی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا بحران کے دوران وزیراعظم کی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ یہ پانچویں میٹنگ ہوگی۔ وزیراعظم کے دفتر نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ’’وزیراعظم نریندرمودی کل دوپہر تین بجے ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس سے میٹنگ کریں گے۔‘‘
واضح رہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے ملک بھر میں گزشتہ 25 مارچ سے مکمل لاک ڈاؤن ہے اور لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔ مکمل لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے کے ختم ہونے سے پہلے ہونے والی اس میٹنگ کو آگے کی حکمت عملی کے لئے کافی اہم مانا جا رہا ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ اس میٹنگ میں معیشت کو پٹری پر لانے اور ملک میں ٹھپ پڑے کام دھندوں کو شروع کرنے اور اس وبا سے نمٹنے کے اقدامات پر تفصیل سے بات چیت کی جائے گی۔
کورونا کی وجہ سے پیدا ہوئے غیر معمولی حالات کے پیش نظر ملک میں پہلے 25 مارچ سے 14 اپریل پھر 15 اپریل سے تین مئی اور اس کے بعد چار مئی سے 17 مئی تک تین مرحلوں میں مکمل لاک ڈاؤن شروع ہونے سے پہلے حکومت نے وسیع ہدایات جاری کرکے پورے ملک کو انفیکشن کی بنیاد پر تین زون ریڈ، اورینج اور گرین زون میں تقسیم کیا تھا۔ انفیکشن مزید پھیلنیکے حالات کی بنیاد پر ہی ان علاقوں میں رعایت دی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا