English   /   Kannada   /   Nawayathi

امت شاہ کے صحت کے متعلق افواہیں ، کہا : میں مکمل طور پر صحتمند ہوں 

share with us

نئی دہلی:09 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ان کی صحت کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں پر روک لگاتے ہوئے آج کہا کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور انہیں کوئی بیماری نہیں ہے۔ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کر کے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے کچھ دوستوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے میری صحت کے بارے میں کئی من گھڑت افواہیں پھیلائیں، یہاں تک کہ بہت سے لوگوں نے میری موت کے لئے ٹوئٹ کر کے دعا مانگی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ان کی صحت کی فکر کرنے والے تمام لوگوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے،”میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں مکمل طور پر صحت مند ہوں اور مجھے کوئی بیماری نہیں ہے“۔
امت شاہ نے کہا ہے، ”ملک اس وقت کورونا جیسی عالمی وبا سے لڑ رہا ہے اور ملک کے وزیر داخلہ کی حیثیت سے دیر رات تک اپنے کاموں میں مصروف رہنے کی وجہ سے میں نے اس پر توجہ نہیں دی۔ جب یہ میرے علم میں آیا تو میں نے سوچا کہ یہ تمام لوگ اپنی خیالی سوچ سے لطف لیتے رہیں اس لئے میں نے کوئی وضاحت نہیں کی“۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران پارٹی کارکنوں نے بھی اس بارے میں تشویش کا اظہار کیا جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تھا لہذا پوزیشن واضح کرنا ضروری تھی۔ انہوں نے کہا، ”ہندو عقائد کے مطابق ایسا ماننا ہے کہ اس طرح کی افواہ صحت کو زیادہ مضبوط کرتی ہے۔ تو میں ایسے تمام لوگوں سے امید کرتا ہوں کہ وہ بیکار کی باتیں چھوڑ کر مجھے میرا کام کرنے دیں اور خود بھی اپنا کام کریں“۔
آپ بہی خواہوں اور پارٹی کے تمام کارکنوں کے تئیں انہوں نے شکریہ ادا کیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ ان کے دل میں کسی کو لے کر کوئی غلط جذبہ نہیں ہے۔ انہوں نے لکھا ہے، ”جن لوگوں نے یہ افواہیں پھیلائی ہیں ان کے تئیں میرے ذہن میں کوئی برے جذبات یا بغض نہیں ہے“۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا