English   /   Kannada   /   Nawayathi

رام دیو انٹرنیشنل لمیٹڈ نے بینکوں کو دکھایا ٹھنینگا ، چار سو کروڑ روپئے لے کر فرار

share with us

نئی دہلی 09 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع) بینکوں کو ٹھینگا دکھا کر فرار ہونا اب ہندوستان میں عام بات ہو گئی ہے۔ وجے مالیہ، نیرو مودی، میہل چوکسی کے بعد اب اس فہرست میں مزید ایک نام جڑ گیا ہے۔ یہ نام باسمتی چاول برآمد کرنے والی کمپنی رام دیو انٹرنیشنل لمیٹڈ کا ہے۔ اس کمپنی کے مالکان نے 400 کروڑ روپے سے زیادہ کا بینک گھوٹالہ کرنے والوں میں اپنا شامل کر لیا ہے۔ ایس بی آئی نے دہلی واقع باسمتی چاول برآمد کرنے والی ایک فرم کے خلاف سی بی آئی میں شکایت درج کرائی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایس بی آئی اور دوسرے بینکوں کا اس پر 400 کروڑ روپے سے بھی زیادہ کا بقایہ ہے۔ اس شخص نے 6 بینکوں سے قرض لیا تھا اور سال 2016 سے لاپتہ ہے۔ ایس بی آئی نے شکایت تب کی جب اس کا روپیہ واپس نہیں ملا کیونکہ ملزم اپنی زیادہ تر ملکیتوں کو فروخت کر ملک سے فرار ہو گیا ہے۔
دستاویزات کو دیکھنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ باسمتی چاول برآمد کرنے والی کمپنی رام دیو انٹرنیشنل کو 2016 میں ہی این پی اے قرار دے دیا گیا تھا۔ اس کا مالک بیرون ملک فرار ہو گیا ہے، لیکن ایس بی آئی نے چار سال بعد اسی سال 25 فروری کو شکایت درج کرائی۔ اب سی بی آئی معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ کمپنی کے ڈائریکٹروں نریش کمار، سریش کمار، سنگیتا اور کچھ نامعلوم عوامی خدمت گاروں پر جعل سازی اور دھوکہ دہی جیسے کئی الزامات میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شکایت پر سی بی آئی نے کمپنی کے مالک اور اس کے چار ڈائریکٹروں کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا