English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرلا : دبئی سے لوٹے دو افراد میں کورونا پازیٹیو ، وزیراعلیٰ نے کہا تیسرے ممکنہ پھیلاو کیلئے بھی تیار رہنا چاہئے۔

share with us

کوچی 09 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی اور دبئی سے ائیر انڈیا کے طیاروں کے ذریعہ جمعرات کو کیرالہ لوٹے 363 لوگوں میں سے دو ہندوستانی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت کی طرف سے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کووڈ 19 پازیٹیو ان دو لوگوں میں سے ایک کا علاج کوزی کوڈ جبکہ دوسرے کا علاج کوچی میں چل رہا ہے۔

کیرالہ میں کورونا وائرس کے ان دو نئے معاملات سامنے آنے کے ساتھ ریاست میں کووڈ 19 کے کل معاملات کی تعداد بڑھ کر 505 ہوگئی ہے۔ حالانکہ ان میں صرف 17 ہی ایکٹیو کیس ہیں۔ ریاست میں 484 لوگ علاج کے بعد ٹھیک ہوکر گھر بھیجے جاچکے ہیں، جبکہ چار لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

وزیر اعلی پنارائی وجین نے کہا کہ ریاست میں 23930 لوگوں کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان میں سے 334 لوگ مختلف اسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈ میں بھرتی ہیں۔ اس سے پہلے جمعہ کو وزیر اعلی نے کہا تھا کہ ریاست کووڈ 19 کے پھیلاو کو روکنے میں ابھی تک کامیاب رہا ہے، اس کے ایک تیسرے ممکنہ پھیلاو کیلئے بھی تیار رہنا چاہئے۔ ایسا بیرون ممالک سے ہندوستانیوں کے لوٹنے کے ساتھ ہوسکتا ہے۔

بتادیں کہ خلیجی ممالک سے ائیر انڈیا فلائٹس کے ساتھ ہی ہندوستانی جنگی جہاز آئی این ایس جلاشو کے ذریعہ 698 ہندوستانیوں کو مالدیپ سے بھی کوچی لایا گیا ہے۔ آئندہ کچھ دنوں میں مزید ہزاروں افراد کے بیرون ممالک سے واپس آنے کا امکان ہے۔ ائیر انڈیا نے اس کیلئے سات مئی سے 13 مئی کے درمیان 64 پیڈ فلائٹس اور ہندوستانی بحریہ نے ایسی ہی سرگرمیاں پانی میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا